سرگودہا (رپورٹ بیورو)سرگودہا سے آٹے کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
للہ انٹرچینج پر محکمہ خوراک کی بڑی کارروائی۔
میں گاڑی نمبر 3864-Z کو پکڑا گیا جو سرگودھا فلور ملز سے آٹا لوڈ کر کے خیبرپختونخواہ جا رہی تھی۔
کارروائی فوڈ انسپکٹر عرفان مہدی، پیرا فورس اور محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم نے مشترکہ طور پر کی۔ گاڑی سے 18 ٹن آٹا تھیلوں کی صورت میں برآمد ہوا۔
ذرائع کے مطابق، محکمہ فوڈ سرگودھا کی ملی بھگت سے سرگودھا فلور ملز آٹے اور گندم کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔
حیران کن طور پر جس فلور مل کو محکمہ خوراک سرگودھا کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ گندم کا کوٹہ دیا جا رہا ہے، وہی فلور مل گندم و آٹے کی اسمگلنگ میں ملوث پائی گئی ہے۔
یہ واقعہ محکمہ خوراک کے اندرونی نظام اور کوٹہ تقسیم کے شفاف ہونے پر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے۔