(رپورٹ محمد حسین سومرو)ضلع ملیر پولیس، کراچی شہری کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا اسی محلے کا پڑوسی نکلا، ابراہیم حیدری پولیس اور انویسٹی گیشن ٹیم کی مشترکہ کارروائی،
پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے الیاس گوٹھ سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان ایک ایسے گروہ سے تعلق رکھتے ہیں جو مختلف علاقوں میں ہاؤس رابری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ملزم شاہد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مورخہ 2 اکتوبر 2025 کو گھر میں ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی، اور اپنے ہی دوست کے گھر 12 لاکھ روپے نقدی، 4 موبائل فونز اور ایک پسٹل اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔
واردات کے دوران ملزمان نے اہلِ خانہ کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
متاثرہ شہری رمضان نے واقعے کی فوری اطلاع پولیس کو دی، جس پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا۔
واردات میں ملوث مرکزی کردار رمضان کا اپنا دوست شاہد ہی تھا، جس نے اپنے گروہ کو واردات کے لیے بلایا تھا۔
ملزم شاہد نے شک سے بچنے کے لیے خود اپنے گھر پر بھی ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی، تاکہ اہلِ محلہ اور پولیس کو گمراہ کیا جا سکے۔
ابراہیم حیدری پولیس نے شاہد اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
گرفتار دونوں ملزمان کی شناخت شاہد اور محمود کے نام سے ہوئی۔