(رپورٹ ای این آئی)عمرہ کے بہانے خواتین کو بھیک منگوانے کیلئے سعودی عرب بھیجنے والے نیٹ ورک کا سرغنہ فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم محمد شریف کو فیصل آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم خواتین کو بھیک منگوانے کیلئے سعودی عرب بھیجنے میں ملوث ہے۔