(رپورٹ محمد حسین سومرو)ضلع کیماڑی پولیس، کراچی
مورخہ 11 اکتوبر 2025
ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی پولیس کا پاک کالونی میں واقع کباڑ کے گودام پر چھاپہ۔
چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے اسپئیر پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث تین ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
گودام سے بڑی تعداد میں موٹر سائیکلوں کے اسئیر پارٹس برآمد کرلئے گئے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت 1- یوسف، 2- شبیر اور 3- نبیل کے ناموں سے ہوئی۔
برآمدہ سامان میں ایک عدد موٹر سائیکل کا انجن، 6 عدد پیٹرول ٹینکیاں، 20 عدد رم، 03 عدد ٹائر، 01 چین کور، 03 عدد سائیڈ کور، 10 عدد جمپ، 03 بورے مکس اسپیئر پارٹس و دیگر سامان برآمد ہوا۔
کاروائی ایس ڈی پی او پاک کالونی سید تابش علی شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی انسپکٹر سید ظفر علی شاہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ عمل میں لائی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔