(رپورٹ بیورو) سرگودھا کے بہادر پولیس جوان کو سلام
سرگودھا کچہری بازار شاہین چوک میں چلتی موٹرسائیکل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، صورتحال سنگین ہونے سے پہلے ہی تھانہ سٹی پولیس کے فرض شناس جوان حفیظ الرحمن سعد نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بہادری کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے قریب موجود کپڑوں کی دکان سے فائر سلنڈر منگوا کر آگ پر فوری قابو پایا اور ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا۔
👮♂️ شہریوں نے موقع پر “سرگودھا پولیس زندہ باد” کے نعرے لگا کر جوان کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
👏 سلام ہے ایسے فرض شناس محافظوں کو جو ہر لمحہ عوام کی خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں۔