(رپورٹ ای این آئی)
سیدنا سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی ٹرسٹ کے چیئرمین پیر الحاج گلشن الٰہی قادری چشتی فریدی کے مطابق جگر گوشہ غوث الاعظم دستگیر حضور سیدنا سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی کا سالانہ 9 روزہ عرس مبارک کی تقریبات سیدنا سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی ٹرسٹ کے زیر اہتمام اور محکمہ اوقاف سندھ حیدرآباد کے زیر نگرانی 15 اکتوبر بروز بدھ سے شروع ہورہی ہیں جو 23 اکتوبر تک جاری رہی گی عرس مبارک کی تقریبات میں بین الاقوامی علم دین خطیب ملت علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، علامہ پیرسید مظفر حسین شاہ، مفتی محمد آصف عبد اللہ، علامہ خضر السلام نقشبندی،علامہ مفتی محمد ثمر عباس قادری، علامہ اویس مرتضیٰ نوری،علامہ مفتی مظہر مختیار احمد درانی، پیر سید غلام رضوانی شاہ جیلانی، علامہ حامد سرفراز قادری رضوی، علامہ احمد رضا امجدی، علامہ اشرف گورمانی ودیگر مہمان و میزبان علماء اکرام خطاب اور بین الاقوامی نعت خواں محمود الحسن اشرفی، قاری محمد محسن، خاور نقشبندی، عامر فیاضی، حافظ طاہر قادری سمیت ودیگر مہمان و میزبان نعت خواں بارگاہِ رسالت مآب صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم میں اپنے عقیدت کے پھول نچھاور کرینگے جبکہ قوال پارٹیاں اپنے کلام پیش کرینگی غسل شریف جلوس چادر شریف ودیگر تقریبات قل شریف و اجتماعی خصوصی دعا کے اختتام پذیر ہونگی جبکہ صاحبزادہ محمد حسان الہی قادری چشتی فریدی اور ٹرسٹ و مذہبی امور کمیٹی کے اراکین عرس مبارک کی تقریبات کے نگراں ہونگے عرس مبارک میں مشائخ عظام سمیت ملک بھر سے زائرین کی بہت بڑی تعداد شریک ہوگی۔
ترجمان
محمد احسن ناغڑ
سینئر ممبر
سیدنا سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی ٹرسٹ