حیدرآباد(رپورٹ عمران مشتاق)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں 2 ملزمان گرفتار, موٹر سائیکلز کے چوری شدہ پارٹس اور مین پوری برآمد چیک پوسٹ پبن
انچارج چیک پوسٹ پبن نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر شیر علی عرف فیدو کھوسو کو 500 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 362/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھانہ سخی پیر
ایس ایچ او سخی پیر نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ملزم احسان قریشی ساکن کمیلہ روڈ پریٹ آباد کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے لوڈر رکشہ میں مختلف چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس برآمد ہونے پر کرائم نمبر 120/2025 زیر دفعہ 413 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا
گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے
*حیدرآباد پولیس کی جانب سے مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے