
(رپورٹ ای این آئی)کوئٹہ میں دھماکہ ایک خاتون جاں بحق 8 افراد شدید جھلس گئے۔کوئٹہ کے علاقے بھوسہ منڈی بائی پاس میں گیس لیکج کے باعث ایک گھر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ صبح سویرے اس وقت ہوا جب گھر میں جمع شدہ گیس نے آگ پکڑ لی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ کے برن وارڈ منتقل کر دیا گیا۔برن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر منظور کے مطابق تمام زخمی 90 سے 99 فیصد تک جھلس چکے ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
