سرگودہا (رپورٹ بیورو)سی سی ڈی تحصیل ساہیوال کے ساتھ مقابلہ، صاحبہ بلوچاں سے تعلق رکھنے والا ڈاکو ہلاک، 136 شمالی پھاٹک سلانوالی کے قریب سی سی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں قصبہ صاحبہ بلوچاں سے تعلق رکھنے والا جنید بلوچ ولد اللہ یار مارا گیا، ملزم کا ساتھی موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگنے میں کامیاب ہو گیا، جیند بلوچ ڈکیتی اور چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، مقابلہ میں سی سی ڈی اہلکار ہاشم بھی زخمی ہوا