(رپورٹ بیورو)سرگودہا آر پی او محمد شہزاد آصف خان کا تھانہ مڈھ رانجھا میں کھلی کچہری کا انعقاد
سرگودھا ریجنل پولیس افیسرمحمدشہزاد آصف خان نے ڈی پی اومحمدصہیب اشرف کےہمراہ تھانہ مڈھ رانجھا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ جس میں مقامی شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ آر پی او نے تمام شہریوں کے مسائل فردا فردا سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ آر پی او نے انچارج شکایت برانچ کوتمام درخواستوں پر دیے گئے احکامات پرمقررہ مدت کے اندرعمل درآمد کروانے کی ہدایت کی۔