(رپورٹ ای این آئی)تاجر وفد کی سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد سے ملاقات
قیام امن و کاروباری ماحول کی فراہمی کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کاجائیگا،ڈاکٹرمیاں سعید
پولیس و تاجر برادری کے باہمی تعاون سے امن و استحکام کو بہتر بنایا جا سکتا ہے،حاجی امجد
پشاور (پریس ریلیز) پشاور تنظیم تاجران خیبرپختونخوا کے وفد نے ٹی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی امجد خان کی زیرقیادت سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد سے ملک سعد شہید پولیس لائنز میں ملاقات کی،وفد میں ترجمان تنظیم تاجران شہزاد احمد صدیقی، جنرل سیکرٹری کے پی ٹی ایسوسی ایشن شہزاد عارف، سابق صدر مہمند چیمبر سجاد خان، ایگزیکٹو ممبرز پشاور چیمبر شیخ فضل مولا، شریف خان، عرفان پٹھان، خضر اور دیگر تاجر رہنما شامل تھے،ملاقات میں امن و امان، بازاروں کیسیکیورٹی، تجاوزات کا خاتمہ، ٹریفک کے مسائل، تاجروں کو تحفظ کی فراہمی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی،سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے وفد کو یقین دلایا کہ پشاور پولیس تاجر برادری کے تحفظ اور پرامن کاروباری ماحول کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور پولیس و تاجر برادری کے درمیان روابط مزید مضبوط بنائے جائیں گے،امن و امان کو سبوتاژ کرنے والے عناصر، بھتہ خوروں، منشیات فروشوں، قبضہ مافیا اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے باہمی اشتراک سے کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا،وفد نے سی سی پی او پشاور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اور تاجر برادری کے باہمی تعاون سے ہی پشاور میں امن و استحکام کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے، آخر میں تنظیم تاجران کے رہنماؤں نے پولیس فورس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، اس موقع پر ڈاکٹر میاں سعید احمد کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اور انہیں پشاور چیمبر کے دورے کی دعوت بھی دی گئی۔