(رپورٹ ای این آئی)غریب لوگوں کے علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مشینیں لگانے والے ڈاکٹر نیک محمد اور ڈاکٹر نادر سیف اللہ کے اعزاز میں تقریب۔
غریب اور مستحق مریضوں کے علاج کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد میں جدید مشینیں نصب کرنے والے ممتاز سرجنز ڈاکٹر نیک محمد اور ڈاکٹر نادر سیف اللہ کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔
یہ اعزاز حاصل کرنے والے ڈاکٹر نیک محمد وہ پہلے ای این ٹی سرجن ہیں جنہوں نے ڈی ایچ کیو سطح پر پاکستان کی پہلی مشین نصب کی۔ اس جدید مشین کے ذریعے قوتِ سماعت و گویائی سے محروم بچوں کے کان میں خصوصی آلہ لگایا جاتا ہے، جس کی بدولت یہ بچے سننے اور بولنے کے قابل ہو جاتے ہیں ۔
اسی طرح لیپروسکوپک سرجن ڈاکٹر نادر سیف اللہ نے ہرنیا سمیت دیگر پیچیدہ آپریشنوں کے لیے جدید مشین نصب کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جدید سرجیکل سہولیات فراہم کیں۔ ان کی کاوشوں سے اب غریب مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات وہیں میسر آ رہی ہیں۔
تقریب کا اہتمام انجمن اتحادِ شہریان کے صدر ملک سجاد اور معروف صحافی شفیق صادق کی جانب سے کیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم، جبکہ ہری پور میں