سرگودہا (رپورٹ بیورو)سرگودہا کا شہری سستی گاڑی کے لالچ میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔
کچے کے ڈاکوؤں نے سرگودھا کے ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو یرغمال بنا لیا، ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ
شاہپور صدر کے نواحی قصبہ چکڑالہ کا رہائشی ریٹائرڈ سرکاری ملازم محمد منظور کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔
ذرائع کے مطابق محمد منظور کو سستی گاڑی کا لالچ دیکر کچے کے ڈاکوؤں نے گاڑی خریدنے کے لیے بلایا اور اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اغوا کاروں نے منظور کے اہلِ خانہ کو اسکی ایک ویڈیو بھیج کر ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے، بصورت دیگر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق منظور ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتا ہے اور اہل خانہ اس قدر تاوان ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔
متاثرہ خاندان نے حکومت، پولیس حکام سے محمد منظور کی بحفاظت بازیاب کا مطالبہ کیا ہے