کراچی(رپورٹ محمد حسین سومرو)فیروزآباد میں پولیس کی مشترکہ کارروائی دو مغوی بچے بازیاب، اغواکار گرفتار کرلیاگیا،تفصیلات کے مطابق سینٹرلائزڈ انویسٹیگیشن سیل فیروزآباد اور جنسی جرائم کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ کی مشترکہ کارروائی کے دوران دو مغوی بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ ماجدہ ہلیپوٹو کے مطابق، دونوں بچے ٹیپو سلطان کے علاقے سے اغوا کیے گئے تھے۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ ٹیپو سلطان میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد بچوں کی بازیابی کے لیے جوائنٹ تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی تھیپولیس حکام کے مطابق، کارروائی کے نتیجے میں دو مغوی بچے راحیل اور سفیان کو باحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا کہ گرفتار اغواکار کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی ہے، جس سے باریک بینی سے تفتیش جاری ہے۔ایس پی ماجدہ ہلیپوٹو کے مطابق، بازیاب ہونے والے بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔