پل گیارہ(رپورٹ بیورو)بدنام زمانہ منشیات فروش اور اس کے ساتھیوں کی نشاندہی کرنا پل گیارہ کے مقامی صحافیوں کا جرم بن گیا شراب فروش اور بھتہ خورصحافیوں کو دھمکیاں دینے لگے صحافیوں کا ڈی پی او سرگودھا اور آر پی سرگودھا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پل گیارہ اور گردونواح میں منشیات فروشی اور بھتہ خوری کی خبریں لگانے پر ریکارڈ یافتہ شراب فروش عمران شہزاد عرف مانی آرائیں جس کو بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے اور اس کے ساتھیوں نے صحافیوں کو سرعام دھمکیاں لگانا شروع کردی ہیں۔اور صحافیوں کو بلیک میل کرنے اور آزادی اظہار رائے کو دبانے کے لیے سوشل میڈیا پر غلیظ اور نازیبا الفاظ کا استعمال شروع کررکھا ہے جس سے صحافی غیر محفوظ ہوگئے ہیں جس پر صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا اور آر پی او سرگودھا اور آئی جی پنجاب وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز شریف سےصحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور سابقہ ادوار میں بھتہ فروشوں کی باقیات کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔