(رپورٹ آصف قریشی)تھانہ اقبال مارکیٹ، توری بنگش چوکی انچارج کا نیا کارنامہ بے نقاب ڈسٹرکٹ ویسٹ تھانہ اقبال مارکیٹ کی توری بنگش چوکی کے انچارج پر ایک اور سنگین الزام سامنے آگیا ہے ذرائع کے مطابق بدنامِ زمانہ منشیات فروش منشاء ولد اللہ خان کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر کے چوکی لایا گیا تھا، تاہم چوکی انچارج توری بنگش نے مبینہ طور پر منشاء کی رہائی کے لیے پانچ لاکھ روپے رشوت کی ڈیمانڈ کر ڈالی خفیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ منشاء ولد اللہ خان کے خلاف تھانہ اتحاد ٹاؤن میں 16 سے زائد منشیات کے مقدمات درج ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ بااثر پولیس اہلکاروں کی پشت پناہی کے باعث آزادانہ طور پر منشیات فروشی جاری رکھے ہوئے ہے۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ توری بنگش کے خلاف فوری تحقیقات کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ علاقے میں قانون کی بالادستی بحال ہو سکے۔