(رپورٹ بیورو)وزیراعلی پنجاب مریم نوازصاحبہ اک نظر ادھر بھی سرگودھا کی تحصیل ساہیوال میں پیرا فورس کی پہلی بڑی کارروائی سیاست کی نظر لیگی ایم پی اے اور پیرا فورس آمنے سامنے پیرا فورس نے شکایات ملنے پر اصغر آباد کے علاقہ کدلتھی میں غیر قانونی پٹرول پمپ (حمزہ پٹرولیم) پر چھاپہ مارا۔ پمپ انتظامیہ لائسنس یا دستاویزات پیش نہ کر سکے۔ پٹرول پمپ پر سرعام ایرانی پٹرول کی فروخت جاری تھی۔ پٹرول پمپ سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ پمپ سیل ہونے کے بعد لیگی ایم پی اے آپے سے باہر ہو گیا اور پیرا فورس عملے کے کام میں مداخلت کرتے سیل پمپ کو فوری کھلوا دیا سوال بنتا ہے کہ اگر کوئی بااثر غیر قانونی کام کرے تو اس کے لئے سفارش پر اسکو فوری ریلیف۔ غریب کی ریڑھی بھی برداشت نہیں۔ اگر محکموں نے ایسے کام کرنا ہے تو پھر ان کو بند کر دینا چاہیئے۔ کیونکہ قانون سب کے لئے ایک جیسا ہونا چاہیئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز قبضہ مافیا اور غیر قانونی کام کرنیوالوں کیخلاف برسرپیکار ہیں لیکن ان کے اپنے ہی ان کے احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ کیا وزیراعلی ایم اپی اے موصوف کیخلاف ایکشن لینگی ؟ کیا انصاف کے تقاضے پورے کئے جائینگے؟یا وزیراعلی کے دعوے صرف کھوکھلے سیاسی نعروں تک رہینگے عوام کی نظریں وزیراعلی پنجاب پر ہیں