حیدرآباد (رپورٹ عمران مشتاق)دیوالی روشنی ، محبت ، امن اور بھائی چارے کا تہوار ہے جو معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہے ۔
رکن پیغامِ امن کمیٹی پاکستان راجیش کمار ہرداسانی
پاکستان میں اقلیتی برادری اپنے مذہبی تہوار مکمل آزادی اور احترام کے ساتھ مناتے ہیں ، جو حکومتِ کی اقلیت دوست پالیسیوں اور اداروں کے مثبت وژن کی عکاسی کرتا ہے ۔رکن پیغامِ امن کمیٹی پاکستان راجیش کمار ہرداسانی
اس سال دیوالی کے موقع پر ہندو برادری محرکۂ حق میں پاک افواج کی تاریخی کامیابی پر مندروں میں خصوصی پوجا اور شکرانے کی پرارتھنا کرے گی۔
*رکن پیغامِ امن کمیٹی پاکستان راجیش کمار ہرداسانی
دیوالی صرف چراغوں کا نہیں بلکہ امید، روشنی اور انسانیت کا پیغام ہے۔ ہمیں مل جل کر اس ملک کو محبت، رواداری اور امن کا گہوارہ بنانا ہے ۔
رکن پیغامِ امن کمیٹی پاکستان راجیش کمار ہرداسانی
ہندو برادری پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔
رکن پیغامِ امن کمیٹی پاکستان راجیش کمار ہرداسانی