(رپورٹ ای این آئی)بکا خیل تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام پولیس حکام نے تصدیق کی کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے بکا خیل پولیس اسٹیشن پر دستی بموں اور ایس ایم جیز کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے موثر جوابی کارروائی کی جس سے حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔