حیدرآباد(رپورٹ عمران مشتاق)ايس ايس پي حیدرآباد کا ریسکیو 1122 حیدرآباد اسٹیشن کا دورہ
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) حیدرآباد کے اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے موقع پر ایمرجنسی آفیسر روشن علی مہیسر سمیت دیگر ریسکیو افسران و اہلکار نے ایس ایس پی حیدرآباد کا پرجوش استقبال کیا۔
اس موقع پر چاک و چوبند ریسکیو دستے نے سلامی پیش کی، جس کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد نے اسٹیشن کے مختلف شعبہ جات، بشمول کنٹرول روم، ایمرجنسی وہیکل اور ریسکیو سامان ڈسپلے ایریا کا معائنہ کیا۔
ایمرجنسی آفیسر روشن علی مہیسر نے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کو ریسکیو آپریشنز، جدید آلات، ٹریننگ سسٹم، اور ایمرجنسی رسپانس میکنزم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 نے سیلاب، ٹریفک حادثات اور دیگر ہنگامی صورتحال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ٹیم ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔
ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو نے دورے کے اختتام پر اسٹاف کے ہمراہ یادگاری تصویر بنوائی اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی، محنت اور نظم و ضبط کو سرا ہا۔