(رپورٹ محمد حسین پرمار)از دفتر ایڈیشنل آئی جی کراچی
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر شری رتنیشور مہادیو مندر کلفٹن کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی ساؤتھ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ پولیس چیف نے دیوالی کی تقریبات کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پنڈت روی رمیش اور مدن لال سے ملاقات میں دیوالی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات پر گفتگو کی۔ انتظامیہ نے پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
کراچی پولیس عوام کے تحفظ کی امین ہے اور اس ضمن میں تمام میسر وسائل بروئے کار لا کر عوام کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔