ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو�¿ کی ہدایت پر ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ننکانہ صاحب رانا محمد عارف شہزاد نے موڑ کھنڈا میں کھادوں کی کوالٹی اور ریٹ پر فراہمی بارے اپریشن کیا- مختلف کھاد و زرعی ادویات کی دکانوں پر چھاپے مارے گئے- چیکنگ کے دوران کھاد و زرعی ادویات کی دکانوں کو بند کر کے فرار ہونے والے ڈیلرز کی دکانوں کو سیل کیا گیا- موڑ کھنڈا مارکیٹ میں کھاد و زرعی ادویات کی دکانوں سے 7 نمونہ جات حاصل کیے گئے اور کوالٹی کے تجزیہ کے لیے لیبارٹری کو ارسال کیے گئے- چیکنگ کے دوران کھاد کی زائد قیمت پر فروخت کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے-اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت رانا محمد عارف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع ننکانہ صاحب کے افسران زیرو ٹالرنس پالیسی پہ عمل پیرا ہیں اور کھاد کی غیر معیاری اور زائد قیمت پر فروخت کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی ، کسانوں کو ہر طرح کا ریلیف, معیاری اور سرکاری نرخ کے مطابق کھادوں کی فراہمی کے لئے محکمہ زراعت ننکانہ صاحب ہمہ وقت کوشاں ہے-