ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ) سابق ڈسٹرکٹ پولیس افسر ننکانہ صائد عزیز کے سسر اور سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) جنت حسین نیکو کارہ کے والد ارشاد حسین نیکو کارہ قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ، مرحوم کوسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی گاﺅں سدھونوالہ ضلع چنیوٹ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیانماز جنازہ میں پولیس افسران ، وکلاء، صحافیوں ، زمینداروں ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم کے ایصال ثوا ب کے قل شریف کا ختم آج9اکتوبر بروز بدھ دن 11بجے انکی رہائش گاہ پر ہوگا۔