ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) تھانہ بڑا گھر پولیس کی بڑی کارروائی ،پانچ رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت2ڈاکو گرفتار، تین فرار۔،ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کا چھینی ہوئی نقدی او راسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید ندیم عباس کی ہدائت پرپولیس تھانہ بڑا گھر نے خفیہ اطلاع پر موٹر وے لنک روڈ پرپل سیم نالہ کے قریب چھاپہ مار ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے دد ڈاکو?ں کو گرفتار کرلیا جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے گرفتار ہونے والے دو مقدمات میں مطلوب سرگرم ڈکیت گینگ کا سرغنہ فیصل اور اسکے ساتھی عدیل سے مختلف وارداتوں میں شہریوں سے گن پوائنٹ پر چھینی ہوئی لاکھوں روپے کی نقدی اور اسلحہ برآمدکرلیاملزمان سے ڈکیتی اور راہزنی کی 5 وارداتوں کا سراغ ملا ہے، ملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان زمان ، حمزہ اور ساجد عرف ساجو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں ڈی پی او سید ندیم عباس نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان، مال اور عزت کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے اور سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے۔