ننکانہ صاحب ( بیورو رپورٹ) ننکانہ صاحب میں سرکاری زمین پر تجاوزات کے تنازعہ پردو افراد قتل اور3زخمی ہوگئے ، آئی جی پنجاب کا سفاکانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس ،آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسما عیل سے رپورٹ طلب تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ کے گاؤں17 چک کڑیال میں فیصل بٹ اور عبدالرزاق گروپوں میں سرکاری زمین کے چھپڑ پر ناجائز تعمیرات کاتنازعہ چل رہا تھامبینہ طور پر سرکاری چھپڑ میں تجاوزات کی انکوائری کے لئے اسسٹنٹ کمشنرننکانہ صاحب وجیہہ ثمرین نے محکمہ مال کے عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر متنازعہ تجاوزات کا جائزہ لیا اور وہاں سے گاؤں میں دوسرے مقام پر چلے گئی تو اینٹی انکروچمنٹ عملہ نے عبدالرزاق پارٹی کی ناجائز تعمیر کی گئی دیوار مسمارکردی پولیس رپورٹ کے مطابق دیوار مسمار کرانے کے شک اور رنجش پرعبدالرزاق گروپ نے فیصل بٹ گروپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق اور 3افراد زخمی ہو گئے اورملزمان موقع سے فرار ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں40سالہ فیصل بٹ اور32سالہ محمد یاسر بٹ شامل ہیں جبکہ مقتول فیصل بٹ کا بھائی محمد اعجاز بٹ ،رفاقت علی بٹ اور رضوان بٹ زخمی ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اطلاع پاکرر ریسکیو 1122 کا عملہ اور ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ تصور منیر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ریسکیوکے عملہ نے لاشوں اور زخمیو ں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیاپولیس تھانہ صدر ننکانہ نے مقتول فیصل بٹ کے والدالطاف حسین کی مدعیت میں عبدالرزاق اور اسکے دو بیٹوں علی نواز،شہزاد،بیوی کلشوم بی بی سمیت شفیق اور محمد عمران6نامزداور2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ڈی پی او سید ندیم عباس کی ہدائت پرتشکیل دی گئی پولیس ٹیموں نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارکر دو نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیاجبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سفاکانہ واقعہ کا نوٹس لے کر آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسما عیل سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔