اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (SIU/CIA)کراچی کی کاروائی دشمن ملک کی انٹیلی جینس ایجنسی (RAW)کا جاسوس محمد سلیم ولد محمد ماڑی پور کے علاقہ مچھلی چورنگی نزد ساحل ہوٹل منوڑہ روڈ سے گرفتار۔: رپورٹ محمد حسین سومرو
گرفتار ملزم کے قبضہ سے ہینڈ گرینڈ، اوان بم بمعہ لانچر، 9mm پستول MP-Vنمااور مختلف محکماجات کے سروس کارڈ، مختلف ناموں سے حاصل کیے گئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈاور دیگر کاغذات بھی برآمد ہوئے ہیں۔
گرفتار ملزم سے برآمدہ پاسپورٹ میں اس کا مختلف اوقات میں پاکستان سے انڈیا کاسفر بذریعہ نیپال کا ہونا پایا گیا ہے مزید یہ کے اس کے قبضہ سے منوڑہ اور چائنا پورٹ کے نقشہ جات بھی برآمد ہوئے ہیں۔
گرفتار ملزم کے خلاف اس سے برآمد ہونے والے بم، اسلحہ ناجائز اور پاکستان دشمنی کے شواہدات برآمد ہونے پر اس کے خلاف ذیل مقدمات تھانہ SIU/CIAمیں درج کئے گئے ہیں۔ جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے:
- مقدمہ الزام نمبر 160/2024 بجرم دفعہ 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ۔
- مقدمہ الزام نمبر 161/2024بجرم دفعہ 23(1)A اسلحہ آرڈیننس۔
- مقدمہ الزام نمبر 162/2024 بجرم دفعہ121-A, 122 تعزیرات پاکستان