کراچی : تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے موٹرسائیکل لفٹر و منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ ۔ رپورٹ محمد حسین سومرو
پولیس نے خفیہ اطلاع پر فٹبال چوک کے قریب کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔ طارق الٰہی مستوئی
ملزمان سے 40 گرام افیون (Opium) اور نقدی رقم برآمد ہوئی، جبکہ زیراستعمال موٹرسائیکل کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KEN-8131 سرقہ شدہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 466/2024 تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں محمد اعظم ولد محمد عالمگیر اور زاہد ولد غلام نبی شامل ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی 04 مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔