بین الصوبائی لیڈی منشیات سپلائر ایک کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
گرفتار ملزمہ کوئٹہ بلوچستان سے منشیات لے کر پسنجر بس کے ذریعے کراچی پہنچی تھی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزمہ کو خفیہ اطلاع پر حب ریور روڈ رند کوچ بس اسٹاپ سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
گرفتار ملزمہ کے قبضے سے بوقت گرفتاری 1200 گرام چرس برآمد ہوئی۔
ملزمہ کو ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر بشیر احمد ودھو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمہ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔