کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
ملزمان راہگیر شہری عبدالوحید کو واردات کا نشانہ بنا رہے تھے، گشت پر معمور پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کی۔
پولیس کی جوابی کاروائی کے دوران 01 ملزم ہلاک ہوا، جبکہ 02 ساتھی ملزمان فرار ہوگئے جوکہ ممکنہ طور پر زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھینا گیا موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ہلاک ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، علاقے کو کارڈن کرکے فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے ہلاک ملزم کی شناخت اور اس کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔