ڈیرہ غازی خان(رانا فیصل سے)پولیس لائن ڈیرہ غازی خان میں انٹر ڈسٹرکٹ پولیس ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد
آج والی بال، ہینڈ بال، اور باسکٹ بال کے دلچسپ مقابلوں میں ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اور ایس پی بختیار احمد خان نے جوانوں کی مہارت اور کھیلوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا اور ان کی محنت پر مبارکباد دی گئی۔ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اور ایس پی بختیار احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف جسمانی فٹنس کو بہتر بناتے ہیں بلکہ ٹیم ورک اور نظم و ضبط کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ پولیس فورس میں صحت مند مقابلے اور جسمانی فٹنس کو فروغ دیا جا سکے۔
مزید کھیلوں جیسے بیڈمنٹن، کرکٹ، اور دیگر مقابلے بھی پولیس اہلکاروں کے درمیان کروائے جائیں گے۔