منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) مرکزی جامعہ مسجد انوار مدینہ محلہ شفقت آباد گلی نمبر 5 امن کمیٹی کی زیر نگرانی ایک اعظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ھوی جس میں ضلع بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس کے مہمان خصوصی جناب علامہ تنویر سالک المصطفی گوجرانولہ سے تشریف لائے اور تلاوت قرآن کا شرف حاصل کیا جناب قاری قدیر احمد صاحب کھوہ شریف اور ثنا خواں جناب پروفیسر مرزا محمد شاہد صاحب لکچرار پنجاب کالج پھالیہ اور خصوصی بیان جناب تنویر سالک صاحب نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے بارے میں بہت ہی خوبصورت بیان فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں بہت اچھی اچھی باتیں بیان کیاور آخر میں اجتماعی دعا کی گئی اور دعا میں خصوصی طور پر فلسطین کے بارے میں دعا فرمائی گئی کہ اللہ پاک پوری امت مسلمہ کو تمام مصیبتوں اور پریشانیوں سے نجات عطا فرمائے اور آخر میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سلام بھی پیش کیا گیا اور آنے والے تمام عاشقان رسول کو لنگر بھی دیا گیا