منڈی بہاؤالدین (میاں شریف زاہد )
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک (ہیڈ آف پولیس ٹریفک پنجاب) جناب مرزا فاران بیگ کا ویژن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین جناب احمد محی الدین کی ھدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر تبسم نیاز احمد خاں صاحب کی زیر نگرانی انچارج ایجوکیشن ونگ مبشررحیم وڑائچ حکومت پنجاب اور افسران بالا کی جانب سے آمدہ احکامات/ھدایات کے پیش نظر لاری اڈہ منڈی بہاوالدین پر پبلک سروس وہیکلز کے ڈرائیورز کوبغیر ڈرائیونگ لائسنس،بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ ،بغیر روٹ پرمٹ ،زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ،یا کم عمری میں کسی بھی قسم کی گاڑی چلانے کی قانونی ممانعت ودیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی۔