رپورٹ : محمد حسین سومرو ۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا احسن اقدام، گمشدہ بچی کو والدین سے ملوادیا۔ ایس ایس پی ایسٹ۔ مورخہ 26 ستمبر کو 04 سالہ بچی نیحہ پرانی سبزی منڈی سے مدرسہ سے آتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی، ایس ایس پی ایسٹ
بچی کے والد نے تھانہ پی آئی بی میں بچی کی گمشدگی کی اطلاع دی، جس پر ایس ایچ او پی آئی بی نے فوری ایکشن لیا، ایس ایس پی ایسٹ
پولیس نے ہیومین بیسڈ مدد سے لیاقت آباد کے علاقے سے گمشدہ بچی کو ڈھونڈ لیا، ایس ایس پی ایسٹ
پولیس نے بچی کے والد سے رابطہ کرکے بچی کو باحفاظت والد کے سپرد کردیا۔ پریشان حال والد نے پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔