خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپوربگھور ملک محمد امتیاز نسیم نے کہا ہے کہ ملک فیاض انور جوئیہ کی گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کے لیے بہترین تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ان کی ادارے سے ٹرانسفر پر ان کے اعزاز میں منعقدہ خصوصی نشست کے دوران کیا ۔ ہیڈ ماسٹر ملک عابد اقبال سمیت جملہ ٹیچنگ سٹاف نے بھی ان کی بہترین تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ واضح رہے کہ ملک فیاض انور جوئیہ کا تبادلہ گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد نورپورتھل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ہائی سکول فاروق سے ملک خالد ندیم راہداری کو ادارہ ہذا میں تعینات کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء انچارج ہیڈ ماسٹر ہائی سکول فاروق آباد ملک مسعود اسلم اور سئینر ٹیچر ایم اللہ دتہ جاوید سمیت ان کے دیگر تدریسی سٹاف نے بھی اپنے ادارہ کے لیے ملک خالد ندیم راہداری کی خدمات کو مثالی قرار دیا ہے ۔ واضح رہے کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھورسے ٹیچر ملک عنایت اللہ کو بھی گورنمنٹ ہائ سکول چک نمبر 52 ڈی بی میں ٹرانسفر کیا گیا ہے وہاں پر اس ادارہ کے ہیڈ ماسٹر ملک فضل عباس بگھور نے انہیں ڈیوٹی پر جوائن کر لیا ہے ۔ظفر آباد رنگپور بگھور کے سٹاف کی طرف سے ملک عنایت اللہ کی تعلیمی خدمات کی بھی بخوبی پذیرائی کی گئی ہے ۔