سرگودھا(ای این آئی)ڈسٹرکٹ سینیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نواز شریف گروپ راشدہ پروین نے خصوصی طور پر سینئیر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سابقہ وزیر قانون رانا ثناءاللہ سے اُن کے افس فیصل آباد میں ملاقات اور اُن کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس ملاقات میں سرگودھا وومن ونگ پاکستان مسلم لیگ ن کی کارگردگی پر بات چیت کی گئی اور رانا ثناءاللہ نے ڈسٹرکٹ سینئیر نائب صدر راشدہ پروین کو شاباش پیش کی اور اُن کی کارگردگی کو سرہا اور راشدہ پروین کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن صدر وومن ونگ حلقہ پی پی 77 کی رخسانہ طاہر پاکستان مسلم لیگ ن بھی موجود تھیں اور انہوں نے سینئیر رہنما رانا ثناءاللہ سے اپنے حلقہ پی پی 77 اور سرگودھا شہر کے مختلف معاملات پر بات کی اور خاص کر دیہاتوں میں علاج معالجے کے لیے ڈسپینسریوں کے لیے خصوصی زور دیا تاکہ غریب لوگوں کا بروقت علاج ہو سکے اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پروجیکٹ اور انے والے نئے منصوبوں کے بارے بات چیت کی اور بعد میں پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئیر نائب صدر راشدہ پروین اور حلقہ پی پی 77 کی وومن صدر رخسانہ طاہر نے رانا ثناءاللہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد میرے حلقہ کے دیہاتوں میں خوشحالی آے گی اور پاکستان مسلم لیگ ن انشاءاللہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کے خوشحال ممالک میں شامل ہو گا اور میاں نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف اور محترمہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف صاحبہ کا وژن خوشحال پاکستان اور خوشحال عوام ہے اور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں اور مجھے میری قیادت پر پورا اعتماد ہے اور سینئیر نائب صدر راشدہ پروین نے کہا کہ میرے حلقہ کے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور ایم پی اے رائے صفدر ساہی میرے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور میں اُن کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں اور ہم اپنے شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر فورم پر جائیں گے اور ہمیشہ ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں.