ڈیرہ غازیخان (ڈاکٹر بلال لودھی بیوروچیف)
آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا روزانہ کی بنیاد پرکھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ریجنل آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں چاروں اضلاع کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل براہ راست پیش کیےجن کے حل کے لیے آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے موقع پر احکامات جاری کیے ۔آر پی او نے متعلقہ افسران کو تمام درخواستوں کا باقاعدہ فالو اپ لینے اور مقررہ مدت کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔اس موقع پر آر پی او ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہے ،شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کو فوری طور پر سننا اوران کی داد رسی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔