ڈیرہ غازیخان (ڈاکٹر بلال لودھی بیوروچیف) ٹیچنگ ہسپتال سانپ کاٹے کی ویکسیئن نہ لگنے پر 8 سالہ بچی جاں بحق۔تفصیل کے مطابق۔یونین کونسل سمینہ سادات کے رہائشی محمد سہیل کی 8 سالہ بچی کو 3 دن قبل سانپ نے ڈس لیا جسے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی پہنچایا اور ڈیوٹی ڈاکٹر بچی کے ورثا کو خون ٹیسٹ کرانے کا کہتے رہے ورثا کے مطابق انہوں نے خون کے ٹیسٹ بھی کروائے سانپ کاٹے کے رزلٹ آنے پر ڈیوٹی ڈاکٹر نے سانپ کاٹے کی ویکسین پرائیویٹ میدیکل سٹور سے لانے کا کہا ہم نے کہا کہ اور کہا کہ 20ہزار روپے دیں ہم خود انتظام کر دیتے ہیں ورثاء نے کہا کہ ہم نے ڈاکٹر کو کہا کہ ہم غریب ہیں اور ویکسین نہیں خرید سکتے ڈاکٹروں نے سانپ کاٹے کی ویکسین نہ لگائی اور آج بچی جان کی بازی ہار گئی انہوں نے ڈپٹی کمشنر ،کمشنر ڈیرہ غازیخان سے نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔