سرگودھا(رپورٹ بیورو)کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈویژنل پبلک سکول کلب روڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف کلاسز میں جا کر طلبا وطالبات کی تعلیمی استعداد کار اور تدریسی عمل کو چیک کیا۔کمشنر نے مختلف کمرہ جماعت میں جا کر بچوں کے تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور طلبہ سے نصاب سے متعلق سوالات بھی پوچھے۔ انہوں نے کمپوٹر لیب سے زیادہ سے زیادہ بچوں کو استفادہ کرنے کی ضرورت پر ذور دیا۔ انہوں نے طلبہ کے لیے ریسکیو 1122 کی فسٹ ایڈ ٹرینگ کروانے کی بھی ضرورت پر زور دیا۔جہانزیب اعوان نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ بہترین نوکری یا کیریئر کی بجائے اچھا انسان بننے کی غرض سے تعلیم حاصل کریں۔ ا ±نہوں نے پرنسپل سے بچوں کی کردار سازی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کرکے لیکچرز کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔اسی طرح اساتذہ کے لیے بھی وقتا فوقتاً ورکشاپس کا انعقاد بھی کروانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور کسی بھی موضوع بارے وہ مکمل تیاری کے ساتھ کمرہ جماعت میں آئیں۔ بچوں پر خوب محنت کریں اور نصاب کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خاص توجہ دیتھے۔ئے۔کمشنر نے کہا کہ سکول کے پاس بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے۔ کوالٹی ایجوکیشن کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔کمشنر جہانزیب اعوان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈی پی ایس کو علاقے کی بہترین تعلیمی درسگاہ بنایا جائے گا۔ اس موقع پر پرنسپل میمونہ پرویز نے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے سکول کی عمارت کو سولر پر منتقل کرنے اور کلاس رومز میں مرحلہ وار ائیر کنڈیشن لگانے کی منصوبہ بندی سے بھی آگاہ کیا۔ اسی موقع پر موجود ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران بھی ہمراہ تھے