خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب آفس ممتاز ماہر تعلیم ملک شاہد اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت اور ان کی اجتماعی بہبود کےلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ ٹیکینکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں نیشنل سائٹ ری سٹورنگ پروگرام کے تحت مختلف سکولوں میں ایک روزہ ٹریننگ کے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوءے کیا۔ جس میں سکول ہیڈ ماسٹرز نے شرکت کی۔ ٹریننگ میں آنے والے شرکاء کو ادارہ انتظامیہ نے خوش آمدید کہا، ٹریننگ میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر این ایس آرپی ملک خلیل احمد چنڑ نے اس کے اغراض و مقاصد بیان کئے بعد ازاں ماہر امراض چشم عائشہ طارق نے بصارت سے متعلق بیماریوں اور ان سے بچاؤ کیلئے معلومات دیں ۔ آخر میں ٹریننگ عملہ محمد اویس رانا،عامر سلیم نے سکولوں میں بچوں کی بصارت کو چیک کرنے کیلئے اساتذہ کرام کو آگاہی دی۔ قبل ازیں اسسٹنٹ ڈائرکیٹر ایجوکیشن نامورماہرتعلیم ملک شاہداقبال کی آمدپر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ملک خلیل احمد چنڑ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔