۔ جماعت اہلسنت کے مختلف گروپوں کی طرف سے شہر بھر میں جلوس نکالے گئے۔لوگوں نے جگہ جگہ جلوسوں کے شرکاء کا استقبال کیا اور نذر ونیاز اور لنگر سے ان کی تواضع کی گئی۔ شہر کا سب سے بڑا اور مرکزی جلوس دعوت اسلامی کی جانب سے فوارا چوک سے شروع ہو کر سرکلر روڈ سے ہوتا ہوا دعوت اسلامی کے مرکز واقع شاہ جہانگیر روڈ پہ اختتام پذیر ہوا ۔ اس موقع پہ جلوس کے روٹ پہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔
شہر بھر کی عمارتوں پہ رنگی برنگی روشنیاں آویزاں کی گئیں بالخصوص خواجگان روڈ کو ہر سال کی طرح اس سال بھی دلہن کی طرح سجایا گیا۔ جگہ جگہ دودھ اور آب زم زم کی سبیلیں لگائی گئی جہاں لوگوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور خواجگان ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔ اس پر مسرت موقع پر جگہ جگہ سیرت النبی کانفرنس اور محافل میلاد منعقد کی گئی جن میں علمائے کرام نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ پہ روشنی ڈالی اور لوگوں کو آپ کے اسوہ حسنہ پہ چلنے کی تلقین کی۔ دن کا اختتام پر امن انداز میں ہوا اور شہر بھر سے کوئی نا خوش گوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔