خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے )سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر 12ربیع الاول کے موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید کے زیر نگرانی ریسکیو عملہ نے ضلع بھر میں جلوسوں کے ہمراہ اپنی خدمات سرانجام دیں میڈیکل کوریج کے لئے ضلع بھر میں ریسکیو پوسٹیں بنائی گئیں۔تفصیلات بتاتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کا عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں مرتب دیئے گئے ایمرجنسی ڈیوٹی پلان کے تحت100 کے قریب ریسکیوعملہ، 12 ریسکیو موٹر بائیک اور 7 ایمرجنسی وہیکلز نے ضلع خوشاب کے جلوس کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں. خوشاب شہر میں جلوس سخی سید معروف دربار سے شروع ہو کر دربار بادشاہ والا پر اختتام ہوا اسی طرح جوہرآباد شہر میں جلوس شوگر مل پھاٹک جوہرآباد سے شروع ہو کر مین بازار جوہرآباد میں اختتام پزیر ہوا،مزید تحصیل نوشہرہ، قائدآباد اور نورپور تھل میں بھی عید میلاد النبیﷺ کا دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا جن کے ہمراہ ریسکیو پوسٹوں پر موجود ریسکیو عملہ اور ریسکیو وہیکلز نے اپنی خدمات سر انجام دیں. اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ حضوراکرمؑ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے حضوراکرمؑ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو ئے بغیر انسان معاشرے میں فلاح نہیں پا سکتا۔