خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے کہا ہے کہ حضور رحمت اللعالمینﷺکا یوم ولادت سرکاری محکمہ جات،علمائے اکرام اور عوام کیلئے مشترکہ خوشیوں اور سعا دتوں کا آمین ہے۔انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کی زندگی ایک مکمل عملی نمونہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈی سی ہاؤس کے باہر عید میلا د النبی ﷺ کے مو قع پر نکلنے والے جلوس کے استقبال کے موقع پر ان خیا لات کا اظہا ر کر رہی تھیں۔اس موقع پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم،اے ڈی سی (آر) خا لد عباس سیال،اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،سی او ایم سی حراء جاوید بلوچ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرسروش فاطمہ شیرازی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔جلوس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے اکرام،سیاسی وسماجی شخصیات اور مدرسے کے بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ملک و قوم کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔