سرگودھا ( طاہر اشرف ) ماحولیاتی آلودگی اس وقت عالمی مسئلہ ہے۔اسکے حل کیلئے سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ھے۔ چند ممالک نے اس پر باقاعدگی سے عملدرآمد کرکے اس معاملے پر قابو پا لیا ھے۔ حکومت وقت بھی اس مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ھینڈل فاونڈیشن کے زیر اہتمام عالمی یوم ماحولیات کے سلسلہ میں منعقدہ مذاکرہ بعنوان ماحولیاتی آلودگی اور ھماری ذمہ داریاں سے جنرل مینجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد شعیب نے کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے سفیر اسد نے کہا کہ موسمی تبدیلی کے اثرات بہت خطرناک ہیں اسکا تدارک نہ کیا گیا تو حالات کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔ہمیں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرنا ہوگی۔ جس پر پی ایچ اے دن رات محنت اور لگن سے عملدرآمد کر رھا ہے۔صدر پریس کلب عبدالخنان چوھدری نے کہا کہ ہمیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا ہوگا۔ میری صحافی برادری سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اپنے اخبارات۔رسائل آور نیوز چینل کے ذریعہ لوگوں میں شعور اجاگر کریں یہ ہم سب کا مسئلہ ہے ہمیں مل جل کر اسکو حک کرنا ھے۔ امجد محمود بھٹی نے کہا کہ قابل تحسین ہیں یہ لوگ دن رات اللہ کی رضا کی خاطر سرگرم عمل ہیں۔ یہ پروگرام حکومتی سطح پر ہونا چاہیے تھا میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو نامساعد حالات کے باوجود بھی عمل کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں اسجد چوہدری بیورو چیف 92 نیوز نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنی اپنی زمہ داری کو نبھانا ہوگا۔اور اس مسئلے کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ ملک آفتاب احمد اعوان چیئرمین تنظیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے حل کے لئے عالمی سطح پر بھی پالیسیاں مرتب ہو رھی ہیں اس سال کوریا اس کو ہوسٹ کر رھا ھے
شاپنگ بیگ پر مکمل پابندی عائد کی جانی چاہیے اس ر عاشر عدیل۔مہر محمد بخش ہے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مذاکرہ میں سرگودھا کے ھر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں ھینڈل فاونڈیشن کے زیر اہتمام ایک واک کی گئی