ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 2 گرفتار تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی “ڈرگ فری” مہم کے تحت ننکانہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تھانہ واربرٹن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم سمیت دو منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میں عبدالرو¿ف اور ریاض شامل ہیں، جن سے مجموعی طور پر 6 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق عبدالرو¿ف منشیات فروشی کے 11 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے اور ایک چوری کے مقدمے میں اشتہاری بھی تھاڈی پی او ننکانہ صاحب سید ندیم عباس کا کہنا ہے کہ نشے جیسی لعنت پھیلانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ضلع کو منشیات سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہےانہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو اس تباہ کن رجحان سے بچایا جا سکے۔