منڈی بہاوالدین( میاں شریف زاہد) چوہدری وقار اشرف(ایڈوائزر ٹو چوہدری شافع حسین صوبائی وزیر صنعت و تجارت و سرمایہ کاری) امریکہ کے ایک ماہ کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان پہنچ گئے چوہدری وقار اشرف نے امریکہ کے دورے کے دوران سمال چیمبر آف کامرس نیویارک، نیویارک پریس کلب اور ناسا کاونٹی میں لگنے والی نمائش کا وزٹ کیا اسکے علاوہ واشنگٹن کا دورہ کیا جہاں پر صنعت و تجارت کے حوالے سے دوطرفہ ملاقاتیں کی۔