ننکانہ صاحب ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بابا گورو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب میں “`شکایات“` کے اندراج سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد تفصیلات کے مطابق طلباءکو شکایات کے حل، شفافیت اور قانونی حقوق سے متعلق تفصیلی رہنمائی دی گئی بابا گورو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب نے دفتر صوبائی محتسب پنجاب کے اشتراک سے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاجس کا مقصد طلباءکو شکایات کے اندراج کے باقاعدہ طریقہ کار سے روشناس کروانا تھا۔ سیمینار میں طلباءکو سرکاری اداروں اور عوامی خدمات سے متعلق شکایات کے حل کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔پروگرام میں صوبائی محتسب پنجاب کے مشیر برائے ضلع ننکانہ صاحب سید مبشر حسین شاہ، لائژن آفیسر محترمہ صائمہ اشرف، جناب زاہد فاروق اور احسن اللہ نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سید مبشر حسین شاہ نے شکایات کے باقاعدہ نظام کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ محتسب پنجاب کا دفتر عوامی خدمات سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایک مو¿ثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے طلباء کو اپنے حقوق سے باخبر رہنے اور مسائل کے حل کے لیے دستیاب قانونی ذرائع سے استفادہ کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے شفافیت اور جوابدہی کو جمہوری نظام کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو ان اصولوں پر عمل کرتے ہوئے معاشرتی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹر ہاشم فاروق، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ فزکس، نے مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تعلیمی سرگرمیاں طلباءمیں شعور بیدار کرنے اور انہیں ذمہ دار شہری بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف معلومات میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ طلباءکو ایک بہتر، شفاف اور جوابدہ معاشرہ تشکیل دینے کی ترغیب بھی دیتے ہیں۔