منڈی بہاؤالدین( میاں شریف زاہد ): آہلہ گاؤں کا بجلی کا ٹرانسفارمر تیسری دفعہ پھر زوردار دھماکے سے جل گیا کوئی پرسان حال نہیں ۔ نوید بلوچ نے اپنا نمبر بند کیا ہوا ہــــے ۔ باقی افسران SDO شہر منڈی بہاؤالدین ، XEN منڈی بہاؤالدین دونوں نے کالیں اٹینڈ ہی نہیں کیں ۔ خود تو مزے کی نیند سو رہے ہیــــں ۔ بیچاری مجبور عوام آج پھر ساری رات واپڈا کی نااہلی کی وجہ سے بغیر بجلی کے سوئے گی ۔
اسی طرح 2 دن پہلے بھی ایسے ہی ہوا تھا ۔ اس ماہ میں تین سے چار بار ایسا ہو چکا ہــــے ۔ واپڈا والے جگاڑ لگا کے چلے جاتے ہیــــں ۔ بعد میں پھر دھماکہ ہو جاتا ہــــے ۔ ایسے لگتا جیسے انڈیا کا کوئی ڈرون آ کر گرا ہو ۔
واپڈا والوں کی بے حسی زندہ باد