ہاشم سٹی ہسپتال کے سی ای او قمر زمان میمن پی ایچ اینڈ سی اے سندھ چیپٹر کے صدر نامزد
پی ایچ اینڈ سی اے کو وسعت دینے کیلیے یہ بارش کا پہلا قطرہ ہے، سابق وزیر صحت ڈاکٹر جنید علی شاہ کا اجلاس سے خطاب
حیدرأباد (رپورٹ بیورو) ہاشم میڈیکل سٹی ہسپتال حیدرأباد کے سی ای او اینڈ صدر قمر زمان میمن کو پرائیویٹ ہاسپٹلز اینڈ کلینکس ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر کا صدر نامزد کردیا گیا۔ اس بات کا فیصلہ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صدر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کی۔ ہاشم میڈیکل سثی ہسپتال حیدرأباد میں منعقدہ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے جوائینٹ سیکریٹری ڈاکٹر محمد اقبال میمن نے سندھ چیپٹر کیلیے قمر زمان میمن کا بطور صدر نام تجویز کیا جسے اجلاس میں موجود تمام اراکین نے متفقہ طور پر اس کی منظوری دی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق وزیر صحت ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ سندھ چیپٹر کے أغاز سے ہم ایسوسی ایشن کو پورے ملک میں پھیلانے کے مشن کا أج أغاز کررہے ہیں اور یہ ہمارے لئیے پہلا بارش کا قطرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہیلھتہ کیئر ہاسپٹلز کو میڈیکل انڈسٹری کا درجہ دلانے کیلیے کوششوں کا أغاز کردیا گیا ہے اس کے علاوہ ہم نے تنظیم کے دائرہ کار کو پورے ملک میں پھیلانے کیلیے أئین میں ترمیم پر بھی کام شروع کردیاہے۔ جوائینٹ سیکریٹری ڈاکٹر اقبال میمن نے حال ہی میں ترکی میں اسٹیک ہولڈرز سے ہونے والی ملاقاتوں پر بریفینگ دیتے ہوے بتایا کہ ہماری وہ متعدد فرمز سے میٹنگ پہت حوصلہ افزا رہی ہے اور ہم ان کے ساتھ ملکر میڈیکل ایکوپمنٹ کے شعبہ میں باہمی تجارت کو فروغ اے سکتے ہیں۔ نو منتخب صدر سندھ چیپٹر قمر زمان میمن نے سب سے پہلے صدر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ اور ایسوسی ایشن کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے انشاللہ میں اپنی تمام تر صلاحتیں بروے کا لاتے ہوے سندھ چیپٹر کو مثالی بناونگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایف سی سی أئی کے تعاون سے ہمیں ہیلتھ کیر ہاسپلز کو انڈسری کا درجہ دلانے کیلیے کوششیں مزید تیز کرنی ہونگی۔۔ انھوں نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوے بتایا کہ تین سال کی مختصر مدت میں ہاشم میڈیکل سٹی ہسپتال میں ایک لاکھ تیس ہزار مریضوں کا ڈاٹا موجود ہے۔ قبل ازیں ڈاکٹر جنید علی شاہ نے شرکا کو بتایا کے ترکش ائر لائن سے ایسوسی ایشن کے اراکین کیلیے ایم او یو فائنل ہوگیا ہے جبکہ پاک گلف لیزنگ کمپنی سے معاہدے کیلیے چیت فائنل اسٹیج پر ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ایسوسی ایشن ممبران ہسپتالوں میں باہمی طور پر پیشنٹ ریفرل سسٹم، اسٹاف ایکسچیینج اور ایجوکیشنل شعبہ میں باہمی تبادلے پر کام شروع کردیا ہے۔ اجلاس کے شرکا میں نصرت فہیم کوارڈینیتر پی ایچ اینڈ سی اے، ڈاکٹر فیصل، نعیم اصغر خزانچی، حمزہ چشتی، ، بلال احمد، ڈاکٹر اللہ بچایو میمن، بون کئر ٹراما سینٹر، ڈاکٹر مجتبی پرویز خان، ڈایریکٹر بون کئر ہسپتال، ڈاکٹر ایم مشتاق خان، ڈی ایم ڈی بھٹائی گروپ، ڈاکٹر راحیل گجراتی سی او او ہاشم میڈیکل سٹی ہسپتال، ایم وسیم میمن ایڈمنسٹیٹر ایم سی ایچ، عارف صدیقی کلسٹر ہیڈ عیسی لیب، بدرت محسور ایم ڈی صحت ہسپتال، محمد علی ایڈمنسٹیٹر میمن چیریٹیبل ہسپال اور شاہد علی خان میڈیا منیجر پی ایچ اینڈ سی اے شامل تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ أئیندہ میٹنگ انڈس میڈیکل کالج ٹنڈو محمد خان میں 26 جولائی 2025 کو ہوگی جس کی میزبانی جوائینٹ سیکریٹری محمد اقبال میمن کرینگے۔