حیدرآباد 16 جون ( رپوٹ عمران مشتاق ) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ سہیل احمد راجپوت (تمغہ امتیازی) کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹرحیدرآباد سید سجاد حیدر شاہ نے بھٹائی اسپتال لطیف آباد کا تفصیلی دورہ کیا -دورے کے دوران ریجنل ڈائریکٹر نے میڈیکل او پی ڈی، اسکن او پی ڈی، چیسٹ او پی ڈی، آئی او پی ڈی، جنرل او پی ڈی ،ذیابطیس اور جگرکی او پی ڈی ، جنرل او پی ڈی ، شعبہ ناک کان، گلے اور امراض قلب کی اوپی ڈی ، ریڈیولوجی کے شعبے میں ہونے والے ایکسرے ، الٹراساﺅنڈ اور اسپتال کے ادویات کے اسٹور کابھی دورہ کیا جہاں ادویات کی دستیابی اور مختلف ادویات کے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اسپتال میں عمومی طور پر غریب مریض ہی آتے ہیں اس لیے انہیں اسپتال سے ادویات اور دیگر سہولیات بروقت فراہم کی جائیں -علاوہ ازیں سید سجاد حیدر شاہ نے شعبہ حادثات کا بھی تفصیلی دورہ کیا -اس موقع پر موجود ایم ایس اور دیگر ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کے علاج و معالجہ پر حتیٰ المقدور توجہ دیں اور ہر ممکن سہولیات بلا تاخیر مہیا کریں- اس موقع پر ایم ایس بھٹائی اسپتال ڈاکٹر شکیل میمن نے ریجنل ڈائریکٹر کو بتایا کہ اسپتال کی تین ایمبولینسز میں سے دو ایمبولینس فعال حالت میںہیں جبکہ ایک ایمبولینس بجٹ کی عدم موجودگی کے باعث خراب حالت میں ہے – ایم ایس نے مزید بتایا کہ اسپتال کے فضلے کو تلف کرنے کے لیےSrotarenicni فعال نہیں ہے-ا نہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ مریضوں کوبروقت ویکسین لگائی جاتی ہے – ریجنل ڈائریکٹر سجاد حیدر شاہ نے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا -ریجنل ڈائریکٹر سید سجاد حیدر شاہ نے صوبائی محتسب کے ادارے کے حوالے سے آگاہی کا خصوصی سیشن کا بھی انعقاد کیا، سیشن میں ایم ایس ڈاکٹر شکیل میمن ، ڈاکٹر کبیر احمد ،ڈاکٹر حامداور دیگرڈاکٹرز کے علاوہ پیرامیڈیکل اور عملے کے دیگر افراد موجود تھے – اس موقع پر سید سجاد حیدرشاہ نے ادارے کی افادیت اور عام آدمی میں درپیش مسائل میں فوری مدد کے لیے محتسب اعلیٰ سندھ کے دفاتررابطہ کرنے اور شکایت کے اندراج کے طریقہ کارکے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور شرکا? کے سوالات کے تشفی بخش جوابات دیئے –