ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راﺅکا مریم نواز سکول فار سپشل چلڈرن سنٹر آف ایکسلینس ننکانہ صاحب کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے سکول میں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کے کلاس رومز کا معائنہ کرکے جاری ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت ، فوکل پرسن سپیشل ایجوکیشن بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ انھوں نے فوکل پرسن کو ہدایت کی کہ سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ انھیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو کو ایکسین ہائی وے نے بچیکی تا ننکانہ روڑ کی بحالی بارے بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ بچیکی تا ننکانہ روڑ کا تعمیراتی کام 95 فیصد تک مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر پر کام تیزی سے جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے دیہی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے موضع ٹھٹہ عیسی کا دورہ بھی کیا۔انہوں نے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئی تعمیر کی جانے والی سڑک پر لین مارکنگ اور کیراٹائز لگانے کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ماہ جون میں صورت مکمل کیا جائے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور پائیداری کو یقینی بنایا جائے۔